وزیر اعظم نواز شریف لاہور پہنچ گئے

جمعہ 19 ستمبر 2014 22:15

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء ) وزیرا عظم محمد نواز شریف سکھر کے دورے کے بعد لاہور پہنچ گئے ۔ وزیر اعظم نواز شریف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد سکھر کے دورے پر روانہ ہوئے تھے جہاں انہیں متعلقہ حکام نے سندھ میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم دورہ مکمل کرنے کے بعد سکھر سے لاہور پہنچے جہاں سے انہیں انتہائی سخت سکیورٹی میں انکی رہائشگاہ جاتی امراء لیجایا گیا۔

متعلقہ عنوان :