پرویز الٰہی دھرنے کے شرکاء کو اپنے دور کی کرپشن کی روداد بھی سنائیں‘ترجمان پنجاب حکومت ،

چوہدری برادران کا کوئی مستقبل نہیں، وہ سیاست میں رہنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں‘سید زعیم حسین قادری

جمعہ 19 ستمبر 2014 21:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء ) ترجمان حکومت پنجاب سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز ا لٰہی دھرنے کے شرکاء کو اپنے دور کی کرپشن کی روداد بھی سنائیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔

(جاری ہے)

پرویز الہی پوائنٹ سکورنگ کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ ہوس اقتدار نے چوہدری برادران کو طاہرالقادری کا محتاج بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرویز الہی سیاست میں زندہ رہنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں لیکن انہیں کسی طور بھی اس میں کامیابی نہیں ہوگی۔