نواز شریف کے دیرینہ ساتھی حسن دین بھٹی کی نماز جنازہ مزنگ میں اداکردی گئی

جمعہ 19 ستمبر 2014 21:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء ) وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دیرینہ ساتھی ، بزرگ لیگی کارکن حسن دین بھٹی کی نماز جنازہ رفاہ عام مزنگ میں اداکی گئی جس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور سینئرپارلیمنٹرین حاجی شریف کے دیرینہ ساتھی ،بزرگ لیگی کارکن حسن دین بھٹی طویل علالت کے بعد جمعرات کے روز انتقال کرگئے تھے ان کی نمازہ جنازہ رفاہ عام مزنگ میں ادا کی گئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر خواجہ احمدحسان ،ایم پی اے ماجد ظہور ،سابق ایم پی اے حاجی شریف ،صوفی ضیاء الدین ، سید عظمت ، تارا بٹ ، ثاقب ممتاز سمیت لیگی کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ مرحوم کی رسم قل آج ( ہفتہ ) بعد از نماز ظہر فین روڈ پر واقع جامع مسجد میں ادا کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :