موجودہ سیاسی بحران کے حل کے قریب ، ہاتھی گزر گیا صرف د م باقی ہے، رحمن ملک،تینوں فریقین مل کر سیاسی بحران کا حل نکالنے کے لئے آگے بڑھیں، سیاسی پختگی کا مظاہرہ کر یں،حالات بگڑ گئے تو پھر فوج اورجمہوری قوتوں کے بس میں نہیں ہوگا کہ حالات کو سنبھالیں، لیاقت بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرس سے خطاب
جمعہ 19 ستمبر 2014 21:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ موجودہ سیاسی بحران کے حل کے قریب ہیں ہاتھی گزر گیا صرف د م باقی ہے اس کو گزرنے کے لیے بدھ کو دوبارہ سیاسی جرگہ بیٹھے گا۔
(جاری ہے)
اسلام آباد میں رحمن ملک رہاشگاہ پر جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرس سے خطاب کر تے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر حمن ملک نے کہا کہ تینوں فریقین مل کر سیاسی بحران کا حل نکالنے کے ایگے بڑھیں اور سیاسی پختگی کا مظاہرہ کر یں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی شرط موجود لیکن اس کا حل کے لیے سیاسی جرگے نے تجاویز دیں اور پارٹ ٹو میں ایسی تجاویز ہیں جو ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لیے ضروری ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی بڑی کامیابی ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف ایف ایئی ایر کا اندراج ہو ا ہے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ سیاست میں وقت کی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔
تینوں فریقین بحران کا پر امن حل نکالیں تو ملک کی خدمت ہوگی ان کا کہنا تھاکہ سیڑھی اور سانپ کے کھیل میں جدوجہد کرنے والے جیت جاتے ہیں کیونکہ سازشوں میں جسم اور ہاتھ نظر نہیں ایتے انہوں نے کہا کہ حالات بگڑ گئے تو پھر فوج اورجمہوری قوتوں کے بس میں نہیں ہوگا کہ حالات کو سنبھالیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.