کراچی ، تحریک طالبان پاکستان نے ایک بار پھر پولیس ، رینجرز اور حساس تنصیبات پر حملوں کی تیاری کرلی ،حساس ادارے نے رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کردی

جمعہ 19 ستمبر 2014 21:26

کراچی ، تحریک طالبان پاکستان نے ایک بار پھر پولیس ، رینجرز اور حساس ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) کراچی میں تحریک طالبان پاکستان نے ایک بار پھر پولیس ، رینجرز اور حساس تنصیبات پر حملوں کی تیاری کرلی ہے ، حساس ادارے نے اپنی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کردی ہے ۔حساس ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ چودھری اسلم پرحملے کے ماسٹر مائنڈکوگرفتارکرنیوالے افسران پر حملے ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی چودھری اسلم پر حملے کا ماسٹر مائنڈ مفتی شاکر اللہ تھا،جسے رینجرزاورپولیس نے بلدیہ ٹاؤن کراچی سے گرفتارکیاتھا۔

تحریک طالبان سوات کے مفتی شاکر اللہ کو 4ستمبر کوکراچی جیل سے رہا کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مفتی شاکر اللہ نے دوبارہ پولیس ، رینجرز اور تنصیبات پر حملے کی تیاری کرلی ہے۔آئی جی سندھ نے تھانوں اور پولیس افسران کی سکیورٹی میں اضافے کی ہدایت کردی۔