فوج کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری،

پچپن ہزار نو سو سڑسٹھ افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا اور تقریباً دوسو ٹن راشن سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیا

جمعہ 19 ستمبر 2014 21:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) پاک فوج کے جوانوں نے سیلاب سے بچاؤ اور امداد کی کارروائی کے دوران پچپن ہزار نو سو سڑسٹھ افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا اور تقریباً دوسو ٹن راشن سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق چوبیس میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں فوجی ڈاکٹروں نے انیس ہزار دو سو پندرہ مریضوں کا علاج کیا۔بڑے شہروں میں چوبیس امدادی کیمپ بھی لگائے گئے ہیں اور ایک سو تیرہ ٹن راشن اب تک متاثرہ علاقوں میں بھجوایا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :