ڈیرہ غازیخان ،بااثرشخصیات کا زبردستی مکان پر قبضہ ،

اہل خانہ پر تشدد اور سامان کی توڑ پھوڑ کے خلا ف تھانہ سٹی میں درج مقدمہ کا ایک سال گزرنے کے باوجود متاثرین کو انصاف نہ ملا

جمعہ 19 ستمبر 2014 20:49

ڈیرہ غازیخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) بااثرشخصیات کا زبردستی مکان پر قبضہ اہل خانہ پر تشدد اور سامان کی توڑ پھوڑ کے خلا ف تھانہ سٹی میں درج مقدمہ کا ایک سال گزرنے کے باوجود متاثرین کو انصاف نہ ملا ڈسٹرکٹ انوسٹی گیشن برانچ کے تفتیشی آفیسر بخت علی نے حذف دفعات بحال کردیں ۔

(جاری ہے)

دفعہ 365،452،354،148،149ت پ کے شریک ملزمان کو پولیس فوری گرفتار کرے مدعی محمد انور قریشی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پچھلے سال 31اگست کو بلاک نمبر34میں واقع محمد انور قریشی کے مکان پر بااثر ملزمان شیخ احسان الحق،ساجد بابر ،وقاص بابر،حاجی صادق،ایوب درانی سمیت 40افراد نے مسلح ہوکر حملہ کرکے گھر پرقبضہ کرلیا۔

اہل خانہ کو تشد د کانشانہ بناکر گھریلو سامان باہر پھینک کر مکان پر قبضہ کرلیا تھانہ سٹی پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کیا لیکن ملزمان نے اپنے اثرورسوخ سے متعدد دفعات حذف کرکے عدالت سے ضمانتیں کرالیں ۔اب تفتیشی انسپکٹر بخت علی نے واقعے کی تفتیش کرکے حذف دفعات بحال کردیں ہیں ۔مدعی محمد انور قریشی نے کہا کہ تھانہ سٹی پولیس لیت ولعل سے کام لینے کی بجائے ملزمان کو فوری گرفتار کرے۔

متعلقہ عنوان :