سی این جی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوامی رکشہ یونین کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 19 ستمبر 2014 20:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) سی این جی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوامی رکشہ یونین نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیااور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایل پی جی اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے ، اس موقع پر صدر عوامی رکشہ یونین مجید غوری نے کہا کہ اگر کسی بڑے آدمی وزیر یا کسی سیکرٹری کا بیٹا رکشہ ڈرائیور ہو تا تو گیس یا ایل پی جی کی فراوانی یقینی ہوتی آج اگر غریب آدمی کے پاس رکشہ یا چھوٹی گاڑی ہے تو حکومت اسے بھی چھیننا چاہتی ہے، مجید غوری نے کہا کہ آج ہر پاکستانی تنگی و کسمپرسی کی زندگی گزار رہا ہے اور حکومت اپنی پریشانیوں میں گم ہے ، انہوں نے کہا کہ جب کسی کو بھوک لگے تو وہ میٹرو بس کو کھائے گا یا سڑکوں سے اپنے بچوں کا پیٹ بھرے گا حکومت وقت غریب عوام سے سی این جی اور ایل پی جی نہ دے کر روٹی چھیننا چاہتی ہے، احتجاجی مظاہرے میں شریک رکشہ ڈرائیور ننگے بدن گھریلو برتن اٹھا کر احتجاج کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :