اسلام آباد،شیریں مزاری نے مختلف حلقوں کی جانب سے عوامی مذہبی جذبات مشتعل کرنے کی کوششوں کو انتہائی خطرناک اور شرمناک قرار دیدیا

جمعہ 19 ستمبر 2014 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے مختلف حلقوں کی جانب سے عوام کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کی کوششوں کو انتہائی خطرناک اور شرمناک قرار دیا ہے اور یونس الگو ہر نامی شخص کے بیان کو تحریک انصاف سے منسوب کرنے کی سازش میں شریک کرداروں کی شدید مذمت کی ہے۔

مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان میں ان کا کہنا ہے کہ یونس الگوہر نامی شخص کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور آزادی دھرنے کی حمایت میں دیا گیا بیان نجی حیثیت میں دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے زیر گردش کسی بھی بیان سے چیئرمین تحریک انصاف اور جماعت کا کوئی تعلق نہیں کیونکہ چیئرمین عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف اللہ رب العزت کی واحدانیت اور نبی مہربان حضرت محمدﷺ کے ختم نبوت کے حوالے سے واضح عقائد کیاحامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں مقیم شخص کے نجی حیثیت میں دیے گئے بیان کو تحریک انصاف اور اس کی قیادت سے منسوب کر کے مختلف حلقے چیئرمین تحریک انصاف کی زیر قیادت ایک زبردست تحریک کے نتیجے میں عوام میں سیاسی حقوق کے حصول کے حوالے سے شعور کی آگاہی کو دبانے کی مذموم کوشش ہے، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستانی عوام کے جذبات مجروح کرنے اور انہیں اشتعال دلانے کی ہر خطرناک کوشش انشاء اللہ ناکام ہو گی اور چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے آزادی کیلئے دی جانے والی پکار کو دبانا ممکن نہ ہے۔

متعلقہ عنوان :