سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائیں گے ،بلاول بھٹو زرداری

جمعہ 19 ستمبر 2014 20:40

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائیں گے پنجاب میں جہاں لاکھوں افراد سیلاب سے بے گھر ہوئے وہیں لاکھوں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر کارکن سیلاب سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کو یقینی بناتے ہوئے بے گھر افراد کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے۔

ان خیالات کا اظہار چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دورہ لاہور کے دوران سیلاب سے متاثرین کے حوالے سے منعقدہ اہم اجلاس میں ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی اعجاز علی خان شہانی خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ضلعی صدر اعجاز علی خان شہانی نے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ڈسٹرکٹ بھکر کے مسائل سے آگاہ کیااور یقین دلایا کہ بھکر سے ملحقہ اٹھارہ ہزاری کے سیلاب متاثرین کیلئے ہر ممکن مدد کو یقینی بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تمام پنجاب کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین نے کہا کہ پنجاب میں جہاں جہاں سیلاب نے تباہی مچائی ہے تمام اضلاع کے ضلعی صدور اور کارکنان مل کر سیلاب متاثرین کیلئے ہر ممکن مدد کو یقینی بنائیں بعدازاں شریک چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور ضلعی صدر اعجاز علی خان شہانی نے اکھٹا کھانا کھایااور پارٹی امور اور ملکی سیاست کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

متعلقہ عنوان :