Live Updates

خیبر پختونخوا عوام نے عمران خان کا چیلنج قبول کرکے دھرنے سے بڑا جلسہ کر کے گو عمران گو کے نعرے لگاکر ان پر عدم اعتماد کر دیا ہے ،انجینئر امیر مقام،

عمران خان آکر دیکھ لیں آج پشاور میں ان کے دھرنے سے دس گنا زیادہ لوگ موجود ہیں،مشیر وزیر اعظم

جمعہ 19 ستمبر 2014 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختو․نخوا کے عوام نے آج عمران خان#کا چیلنج قبول کرتے ہوئے ان کے دھرنے سے بڑا جلسہ کر کے گو عمران گو کے نعرے لگاکر ان پر عدم اعتماد کر دیا ہے ،عمران خان آکر دیکھ لیں کہ آج پشاور میں ان کے دھرنے سے دس گنا زیادہ لوگ موجود ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید گاہ پشاور میں استحکام جمہوریت کنونشن کے سلسلے میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ہزاروں افراد نے بہ یک زبان ہو کر گو عمران گو کے نعرے لگائے ،جلسے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر پیر صابر شاہ نے بھی خطاب کیا جبکہ اراکین صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے ،انجینئر امیر مقام نے کہا کہ اب اس جلسے کے بعد عمران خان کے پاس دو ہی راستے ہیں یا تو وہ خیبر پختونخوا کے عوام کا فیصلہ قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوجائیں اور یا پھر دھرنے ختم کرکے کے پی کے کے عوام کے دیئے ہوئے مینڈیٹ کا احترام کریں اور کے پی کے کے عوام کی خدمت کریں ، انہوں نے کہا کہ عمران خان تضادات کا مجموعہ ہیں ان کے قول اور فعل میں اس قدر تضاد ہے کہ ایک جانب تووہ جمہوریت کی بات کرتے ہیں تو دوسری جانب وہ جمہوریت کے سب سے بڑے دشمن قادری کے ساتھ ا․تحاد کئے ہوئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عمران خان نواز شریف اور شہباز شریف پر تنقید کی آڑ میں خدا کیلئے عوام کو گمراہ نہ کریں ،اور کے پی کے میں کوئی عملی کام کرکے دکھائیں اور پختون عوام پر رحم کریں ،انہوں نے کہا کہ عمران خان مجھے خیبر پختونخوا میں ایک ایسی دکان دکھا دیں جہاں گھی40روپے اور آٹا 10روپے کلو فروخت ہوتا ہو ،عمران خان مجھے کے پی کے میں ایک ایسا ہسپتال دکھا دیں جہاں مفت․ علاج ہوتا ہو ،عمران خان مجھے ایک ایسا سکول دکھا دیں جہاں مفت تعلیم دی جاتی ہو جہاں یکساں نظام تعلیم رائج ہو ،عمران خان ایک ایسا دفتر دکھا دیں جہاں رشوت کے بغیرکام ہوتے ہوں ،،انہوں نے کہا کہ خیبر پختو․نخوا کے عوام نے عمران خان کا چیلنچ قبول کرکے ان کے دھرنے سے بڑے جلسے کا انعقاد کرکے عمران․ خان پر عدم اعتماد کر دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دھرنے سے دس گنا زیادہ لوگوں نے آج یک زبان ہو کر گو عمران گو کے نعرے لگائے اب اخلاقی طور پر عمران خان کو خیبر پختونخوا کی حکومت سے مستعفی ہو جانا چایئے آج کے اس جلسے کے بعد عمران خان کی پارٹی کو خیبر پختونخوا میں حکومت کرنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہا ، انہوں نے کہا کہ اب بھی ہم عمران خان سے کہتے ہیں کہ آکر دیکھ لو آپ کے دھرنوں کی سیاست کو خیبر پختونخوا کے عوام مسترد کر چکے ہیں ،

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات