طاہرالقادری کے مطالبات جائز،عوام اپنے قائد کے ہمراہ ڈٹے رہیں،بانی چیئرمین ینگ ویلفیئرکونسل

جمعہ 19 ستمبر 2014 20:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء)ینگ ویلفئیرکونسل کے بانی چیئرمین ملک تنویر نوشاھی نے کہاہے پاکستانی عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹرطاہر القادری کے مطالبات جائز ہیں اورعوام اپنے قائد کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں ،گزشتہ روز جاری ایک بیان میں تنویرنوشاہی نے کہاکہ طاہر القادری کی سچی اور کھری باتیں سیاستدانوں اور عوام کو غور سے سن کر عمل کرناچاہیے کیونکہ ہمارا پیارا ملک اسلام کے نام پر بنا مگر غریب عوام کی قسمت میں انصاف نام کی کوئی بھی چیز نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ،کچہری غرضکہ ہر محکمہ میں سفارشی لوگ اپنا کام جلد کروالیتے ہیں اور غریب پورا پورا دِن لائنوں میں ذلیل ہوتے ہیں،انہوں نے کہاکہ حکمراں اپنا پیسہ پاکستان لائیں تاکہ ملک ترقی کرسکتے اورغریب عوام کو زیادہ سے زیادہ روزگارمیسرآسکے۔