جی ایچ کیو کے وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات، فوج کی مالی ضروریات پوری کریں گے: اسحاق ڈار

جمعہ 19 ستمبر 2014 20:18

جی ایچ کیو کے وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات، فوج کی مالی ضروریات پوری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ضرب عضب کے حوالے سے پاک فوج کی تمام ضروریات کو پورا کرے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کے تین رکنی وفد نے اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں آپریشن ضرب عضب کی مالی ضروریات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے پاک فوج کی تمام مالی ضروریات کو پورا کرے گی۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت ضرب عضب کے حوالے سے 15 ارب روپے جاری کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :