کارکن غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں تو ان کے بگ باس کو کیوں نہیں پکڑا؟ہائیکورٹ ،ایک فرد جیل میں ہو تو اسکی فیملی پر کیا گزرتی ہے اس کا اندزاہ ہے ؟عوامی تحریک کے کارکنوں کی رہائی کا حکم

جمعہ 19 ستمبر 2014 20:14

کارکن غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں تو ان کے بگ باس کو کیوں نہیں پکڑا؟ہائیکورٹ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء ) لاہور ہائیکورٹ نے عوامی تحریک کے کارکنوں کی نظر بندی غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ایک فرد جیل میں ہو تو اسکی فیملی پر کیا گزرتی ہے اس کا اندزاہ ہے ؟۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان نے عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاریوں کیخلاف کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ہوم سیکرٹری وجاہت تین مرتبہ پیش ہونے کے باجود عوامی تحریک کے کارکنوں کی نظر بندی کا تحریری ریکارڈ پیش نہ کر سکے اور بے بس دکھائی دئیے جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دئیے کہ ایک فرد جیل میں ہو تو اسکی فیملی پر کیا گزرتی ہے اس کا آپکو اندزاہ نہیں؟۔ کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے ۔امن وامان کی صورتحال حکومت نے خود خراب کی ،کارکن غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں تو ان کے بگ باس کو کیوں نہیں پکڑا؟۔ عدالت نے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کی یقین دہانے کے بعد کارکنوں کی نظر بندی سے متعلق تمام درخواستیں نمٹادیں اور حکم دیا کہ عدالتی فیصلہ کے دس منٹ بعد کارکنوں کو فوری رہا کر دیں ۔

متعلقہ عنوان :