سامان کے اضافی وزن میں رعایت اور نشست کی کلاس کسی صورت تبدیل نہیں کی جا سکے گی‘ پی آئی اے،

کسی محکمے کی جانب سے سفارش کونہ مانا جائے،خلاف ورزی پراسٹیشن منیجر ذمہ دار ہوں گے‘ مراسلہ

جمعہ 19 ستمبر 2014 20:10

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء ) قومی ائیر لائن نے تمام اسٹیشن منیجرز کے لئے نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اب سامان کے اضافی وزن میں رعایت اور نشست کی کلاس کسی صورت تبدیل نہیں کی جا سکے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ نئے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کے ہیڈز سمیت کسی سرکاری محکمے کی جانب سے سامان کے اضافی وزن میں رعایت اورنشست کی کلاس تبدیل کرنے کی کسی سفارش کونہ مانا جائے،خلاف وزری کی صورت میں اسٹیشن منیجرز ذمہ دار ہوں گے ۔اگر کوئی فلائٹ تاخیر کا شکار ہو تو شفٹ اسٹیشن منیجر سچویشن روم کو آگاہ کرے ، فلائٹ اور اائیر پورٹ پر پی آئی اے کے کسی اہلکار یا افسر کو غیر ضروری پروٹوکول نہ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :