این اے 261پر 8 نومبر 2014 کو ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 23ستمبر کوجاری کیے جائیں گے،الیکشن کمشنر بلوچستان

جمعہ 19 ستمبر 2014 20:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان سید سلطان بایزید نے کہاہے کہ حلقہ این اے 261پشین زیارت پر 8 نومبر 2014 کو ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 23ستمبر کوجاری کردی جائیگی۔ممکنہ امیدوار کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفیسر کے پاس 29 اور 30 ستمبر کوجمع کرسکیں گے جبکہ کاغذا نامزدگی کی جانچ پڑتال 1اور2اکتوبر کوکردی جائیگی۔

(جاری ہے)

13اکتوبر کو کاغذات نامزدگی منظوریامسترد ہونے کیخلاف امیدواراپنی اپیلیں ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرسکیں گے۔15اکتوبر کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعدنظرثانی شدہ لسٹ جاری کردی جائیگی۔دریں اثناء الیکشن کمیشن کے ایک اورپریس ریلیز کے مطابق ضلع کونسل زیارت کے وارڈ5وایلہ اغبرگ کیلئے30ستمبر2014کودوبارہ بلدیاتی انتخابات ہوگا۔اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے اسی وارڈ سے کامیاب امیدوار حیات اللہ کی کامیابی کوڈی نوٹیفائی کردیاہے یاد رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے مذکورہ وارڈ کے نتائج کوکالعدم قراردیاتھا۔

متعلقہ عنوان :