آئندہ چند روز کے دوران ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرمی میں اضافے کا امکان

جمعہ 19 ستمبر 2014 19:35

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء ) محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے آئندہ چند روز کے دوران ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں جنوبی پنجاب ،بالائی سندھ ،زیریں خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں دن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا،گزشتہ روزملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں تینتالیس جبکہ سبی،ڈی جی خان میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :