بلاول بھٹو اکتوبر کے پہلے ہفتے دوبارہ پنجاب کا دورہ کرینگے

جمعہ 19 ستمبر 2014 19:35

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اکتوبر کے پہلے ہفتے میں دوبارہ پنجاب کا دورہ کریں گے جبکہ پارٹی سربراہ نے صوبائی ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ پارٹی کی مضبوطی کیلئے تجاویز مرتب کی جائیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بلاول ہاؤس لاہور میں قیام کے دوران رہنماؤں نے پارٹی قیادت کے پنجاب کے دورے نہ ہونے سے پارٹی کو ہونیوالے نقصا ن سے آگاہ کیا جسکے بعد بلاول بھٹو نے یقین دہانی کرائی کہ اب لاہور میں قیام ہوگا اور اکتوبر کے پہلے ہفتے دوبارہ پنجاب کا دورہ کروں گا۔

متعلقہ عنوان :