اسپیکر سندھ اسمبلی نے پروین عزیز جونیجو کا استعفیٰ منظور کرلیا

جمعہ 19 ستمبر 2014 19:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 76دادو سے منتخب ایم پی اے پروین عزیز جونیجو کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے ،جس کا نوٹی فکیشن سیکرٹری سندھ اسمبلی نے جاری کردیا ہے ۔نوٹی فکیشن کی کاپی الیکشن کمیشن کو بھیج دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق مذکورہ نشست پر ایم پی اے پروین جونیجو سے استعفیٰ گذشتہ روز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے طلب کیا تھا ،جس کے بعد انہوں نے اپنا استعفیٰ پارٹی کی قیادت کے حوالے کیا ۔

جمعہ کو باضابطہ طور پر پروین عزیز جونیجو کا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی کو بھیج دیا گیا ،جو انہوں نے منظور کرلیا ۔اس نشست پر ضمنی انتخابات میں پارٹی کی جانب سے ان کے شوہر عزیز جونیجو کو ٹکٹ دیا جائے گا ۔ان کے شوہر محکمہ آبپاشی میں چیف انجینئر تھے اور دو سال قبل اپنے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :