راولپنڈی کے زیادہ ترعلاقوں میں گزشتہ دس روزسے گیس اور بجلی کی طویل لوڈشیدنگ، شہریوں نے ایکسپریس وے بلاک کردی ،

گاڑیوں کی لمبی قطاریں ،گونوازگواورحنیف عباسی مردہ باد کے نعرے لگاتے رہے

جمعہ 19 ستمبر 2014 19:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء ) راولپنڈی کے زیادہ ترعلاقوں میں گزشتہ دس روزسے گیس اور بجلی کی طویل لوڈشیدنگ کے ستائے شہریوں نے ایکسپریس وے بلاک کردی ،گاڑیوں کی لمبی قطاریں ،گونوازگواورحنیف عباسی مردہ باد کے نعرے لگاتے رہے ،کافی تاخیر کے بعدپنجاب پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور انھوں نے مظاہرین سے مزاکرات کیے اور یوں سڑک کھول دی گئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جمعہ کی نماز کے فوری بعدبڑی تعداد میں لوگ ایکسپریس وے پہنچ گئے انھوں نے دونوں طرف ترچھی گاڑیاں کھڑی کرکے سڑک بند کردی اور اس دوران مسافروں کو تمام روٹس کی گاڑیوں نے اشارے سے پہلے ہی اتاردیااورانھیں ان کاکرایہ بھی واپس نہیں کیاگیا،کئی کلومیٹر پیدل سفرکرکے لوگ اپنے گھروں کوجاسکے اس دوران ٹیکسی گاڑی والوں کی چاندی ہوگئی وہ لوگوں سے من پسند کرایے وصول کرتے رہے ،ڈھوک کالاخان ،شمسہ آباد،صادق آبادسمیت راولپنڈی کے کئی علاقوں میں گزشتہ د س روز سے گیس بند ہے مسلم لیگ ن کے قریبی لوگوں کاکہناہے کہ یہ گیس حنیف عباسی نے بند کروائی ہے کیونکہ ان کے حلقے مین تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جیتے تھے جس کاحنیف عباسی کوبہت زیادہ دکھ ہے جس کی وجہ سے انھوں نے پنجاب حکومت کے اعلیٰ حکام سے کہ کریہ گیس بند کروائی ہے تاکہ لوگوں کو تحریک انصاف کوووٹ دینے کی سزادی جاسکے ،ان لوگوں کامزید کہناتھاکہ جب تک حنیف عباسی کاغصہ کم نہیں ہوگاگیس نہیں کھولی جائیگی ،اس دوران احتجاج کرنے والے لوگ کافی دیرتک سڑک پردھرنادیے بیٹھے رہے ،پولیس موقع پرموجود نہیں تھی بعض نوجوان اسلام آباد سے آنے والی گاڑیوں میں بیٹھے مسافروں کو بھی ہراساں کرتے رہے تاہم پولیس کے آنے کے بعدوہ نوجوان وہاں سے تتربترہوگئے تاہم باقی مظاہرین سے پولیس نے مزاکرات کیے مظاہرین کاکہناتھاکہ ایک طرف بجلی کے بھاری بل بھجوائے جارہے ہیں جبکہ دوسری طرف صورت حال یہ ہے کہ کافی دنوں سے گیس بھی نہیں آرہی وہ لوگ کہاں جائیں روزانہ مہنگے ہوٹلوں سے وہ اوران کے بچے غیر معیاری کھاناکھاکربیمارہورہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :