لاہور ہائی کورٹ کا پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی فوری رہائی کا حکم ،

نظر بندی سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں

جمعہ 19 ستمبر 2014 19:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی فوری رہائی کا حکم دیتے ہوئے نظر بندی سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں ، نظر بندی اور گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ، پاکستان عوامی تحریک نے لاہور ہائی کورٹ میں کارکنوں کی گرفتاری اور نظر بندی کو چیلنج کررکھا تھا ۔

(جاری ہے)

مقدمہ کی سماعت جمعہ کے روز لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس قاسم نے کی اورسماعت کے بعد عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاری اور نظر بندی کوغیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دیا عدالت میں موجود ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے کارکنوں کی رہائی کی یقین دہانی کرائی اور عدالت نے انہیں اپنا بیان حلفی جع کرانے کو کہا ۔