رکن قومی اسمبلی جمشید دستی گیارہ ساتھیوں سمیت تشدد کیس سے بری

جمعہ 19 ستمبر 2014 19:17

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو گیارہ ساتھیوں سمیت تشدد کیس سے بری کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی جمشید خان دستی نے گزشتہ روز تشدد کیس میں گیارہ ساتھیوں سمیت گرفتاری دی تھی اور سیشن جج ڈیرہ غازی خان نے جمعہ کے روز مقدمہ کی سماعت کے بعد جمشید دستی اور ان کے گیارہ ساتھیوں کیخلاف ثبوت نہ ہونے پر انہیں باعزت بری کرنے کے احکامات دیئے جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا ہے ۔