جوش میں ہوش کھو بیٹھے،پیر صابر شاہ نے گو نواز گو کا نعرہ لگوا دیا

جمعہ 19 ستمبر 2014 19:11

جوش میں ہوش کھو بیٹھے،پیر صابر شاہ نے گو نواز گو کا نعرہ لگوا دیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کنوشن میں بد نظامی، کارکن آپس میں لڑ پڑے۔ صوبائی صدر پیر صابر شاہ نے '' گو نواز گو کا نعرہ لگوا دیا۔مسلم لیگ (ن) کے زہر اہتمام استخکام پاکستان کنوشن عید گاہ پشاور میں منعقد ہوا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں اس وقت بد نظمی پیدا ہوگئی جب سٹیج کے نزدیک جاتے ہوئے کارکن آپس میں لڑ پڑے تاہم صوبائی قیادت کی مداخلت پر حالات کو کنٹرول کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے دھرنوں کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔ عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کو چاہیے کہ وہ فوری طوری اپنے دھرنے ختم کر دیں اور سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ اپنا دھرنا ختم کرکے خیبر پختونخوا میں کام کریں، ورنہ ایک دن خیبر پختونخوا کے عوام ''گو عمران گو'' کے نعرے لگانا شروع کر دیں گے۔ تقریب سے صوبائی صدر پیر صابر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے غلطی سے گو عمران گو کے بجائے ''گو نواز گو'' کا نعرہ لگا دیا۔

متعلقہ عنوان :