جامشورو، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں قائم حبیب بینک میں 13لاکھ کی ڈکیتی لمس کے گارڈز نے ناکام بنا دی

جمعہ 19 ستمبر 2014 18:32

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء)لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں قائم حبیب بینک میں 13لاکھ کی ڈکیتی لمس کے گارڈز نے ناکام بنا دی ایک پولیس اہلکار جانبحق دو ڈکیت زخمی ایک فرار وی سی نے گارڈ کو انعامات سے نواز دیا تفصیلات کے مطابق لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اینڈ ہیلتھ سائنس جامشورو میں وائس چانسلر آفس کے سامنے قائم حبیب بینک میں تین نامعلوم مسلح افراد 125موٹر سائیکل پر پہنچے اور بینک مین داخل ہو کر عملے کو یرغمال بنا لیا بینک کے اندر موجود پولیس اہلکار نے مزمت کی کوشش کی تو ڈکیتوں نے فائرنگ کر کے پولیس ہیڈ کانسٹبل بشیر قریشی کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا اور کاونٹر پر موجود دو افراد جن میں صغیر احمد اور منظور احمد سے 13لاکھ روپے سے زائد کی کیش چھین کر ساتھ لائے ہوئے تھیلے میں بھر کر فرار ہونے لگے تو وی سی لمس کے گارڈ وں اور پولیس اہلکاروں نے پہنچکر مزکورہ ڈکیتوں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے گارڈ پر فائرنگ کر دی جس پر جوابی فائرنگ میں دو ڈکیتی جس میں ایاز بروہی ،رزاق بروہی زخمی ہو کر 125 موٹر سائیکل سے گر گئے جبکہ ایک فرار ہو گیا پولیس نے دونوں زخمیوں کو پکڑ لیا اور پولیس اہلکار سمیت تینوں کو ایل ایم یو اسپتال منتقل کیا ہاں پولیس نے ڈکیتوں کو تحویل میں لے لیا جبکہ پولیس نے چھینی گئی رقم تحویل میں لے کر بینک کے مینجئر جاوید احمد کے حوالے کر دی واقعے کے بعد ایس ایس پی جامشورو ڈاکٹر وصی حیدر اور لمس کے وائس چانسلر نوشاد احمد شیخ بینک پہنچ گئے اور وہاں موجود عملے سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ لمس کے گارڈوں نے بہت بھادری کا مظاہرہ کیا ہے جن کے لئے انعامات کا اعلان کرتے ہوئے فی گارڈ جن میں سجاع حسین ،محمد جنید رضا ،عبدالیامین ،لعل بخش سمیت دیگر کو فی کش دس ،دس ہزار روپے دیئے جائے گئے جبکہ شہید اہلکار کے ورثہ کو لمس کی جانب سے انعام دیا جائے گا جو بہادری سے ڈکیتوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوا انہوں نے کہا کہ لمس میں مزید سیکورٹی بڑھائی جائے گئی ڈکیتوں کی حالت نازک ہونے پر انہیں حیدرآباد منتقل کر دیا گیا جبکہ اہلکار کو پوسٹ مارٹم کے بعد اس کی ورثہ کے حوالے کر دیا گیا جو جامشورو آر بی بی او کالونی لیکر روانہ ہو گئے ایس ایس پی جامشورو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بروقت کاروائی ہونے پر ایک بہت بڑی ڈکیتی ناکام بنا دی گئی ہے اور گرفتار افراد جامشورو میں مختلف جرائم پیشہ وار داتوں میں ملوث بھی ہے ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گئی۔