الطاف حسین کی جانب سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت سرگودھا کے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا گیا

جمعہ 19 ستمبر 2014 17:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تحصیل جوگھیاں سیداں سرگودھا میں سیلاب متاثرہ عوام کیلئے، کھانا ،صاف پانی ،بسکٹ اور دیگر ضروری اشیاء زندگی تقسیم کی گئیں ۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیف یار خان اورمیاں عتیق کی نگرانی میں راشن کی تقسیم عمل میں لائی گئی، اس موقع پر صوبائی تنظیمی کمیٹی (پنجاب) کے رکن ریاض احمد ، اپر پنجاب کے صدرعتیق عباسی و اراکین کمیٹی اور ڈسٹرکٹ سرگودھا کے صدرشفیق گجر و اراکین کمیٹی اور دیگر کارکنا ن بھی موجود تھے ۔

خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیرا ہتمام ڈسٹرکٹ سرگودھا میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے ایک امدادی کیمپ بھی لگایا گیا جس میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کے ساتھ ساتھ راشن بھی تقسیم کیا گیا ۔

(جاری ہے)

امدادی کیمپ میں رابطہ کمیٹی ارکان نے سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین ہمارے بھائی ہیں اور مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنا نیکیوں میں اضافے کا عمل ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کا فلاحی ادارہ خدمت خلق فاؤنڈیشن سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے کسی طور پر پیچھے نہیں ہے اور انشاء اللہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گا ، حکومت کو چاہیے کہ حالیہ بارشوں سے عوام کے لئے امدادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سیلاب سے پیدا ہونے والی وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے صحت و صفائی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر کام کر کے اپنا بنیادی فریضہ بھی انجام دے