لاہور ہائیکورٹ نے عوامی تحریک کے کارکنوں کی نظربندی غیر قانونی قرار دے دی

جمعہ 19 ستمبر 2014 17:26

لاہور ہائیکورٹ نے عوامی تحریک کے کارکنوں کی نظربندی غیر قانونی قرار ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کے تمام کارکنوں کی نظربندی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے تمام کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی مہلت دینے کی درخواست بھی مسترد کر دی ہے۔ دوران سماعت جج نے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری سے کہا کہ 2008ءمیں اس طرح کی گرفتاریوں پر 5 ہزار فی کس جرمانہ کیا تھا، کیا اس حکومت کو بھی جرمانہ کیا جائے؟۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کی جانب سے مہلت کی درخواست جمع کرائی گئی تھی اور استدعا کی گئی تھی کہ عدالت اس معاملے پر کچھ مہلت دے تاکہ کوئی فیصلہ کیا جا سکے تاہم مسٹر جسٹس قاسم نے کہا کہ جتنا مرضی وقت لگ جائے آج اس کیس کا فیصلہ کریں گے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حکومت نے خود ملک بھر میں نقص امن کی صورتحال پیدا کی ہے، انتظامیہ نے کارکنوں کو د وبارہ پکڑا تو آپ کو پتہ ہے کہ میں کیا کر سکتا ہوں ۔ ذرائع کے مطابق لاہو ہائیکورٹ نے پی اے ٹی کارکنوں کی نظربندی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے تمام کارکنوں کو فوری طور پر رہا کر کے تحریری طور پر عدالت کو آگاہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :