Live Updates

عمران خان دھرنوں سے بس کردیں ورنہ اسلام آباد کی عوام خود ان کو باہر نکال پھینکیں گے،شیخ روحیل اصغر

جمعہ 19 ستمبر 2014 17:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ عمران خان دھرنوں سے بس کردیں ورنہ اسلام آباد کی عوام خود ان کو باہر نکال پھینکیں گے۔ملک کے اندر صوبوں کی مزید ضرورت نہیں،عوام خود فیصلہ کرے کہ ملک کو ترقی کون دے رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بچوں کی طرح ضد نہ کریں اور اب مان جائیں کیونکہ ان کے تمام مطالبات حکومت مان چکی ہے ۔ان کی ضد کی وجہ سے سراج الحق بھی نالاں نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے مذاکرا میں تعطل پیدا ہوا ہے۔عمران خان اب سمجھداری کا مظاہرہ کریں اور دھرنا ختم کر دیں ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک کے اندر مزید صوبوں کی ضرورت نہیں ۔

(جاری ہے)

اس وقت ایم کیو ایم ڈیل رول کررہی ہے ۔ایک طرف وہ پی پی پی کی حمایت کررہی ہے اور دوسری طرف ان سے نالاں بھی نظر آرہی ہے جب ملک کو نئے صوبوں کی ضرورت پڑے گی تو سب سے پہلے ن لیگ صوبے بنانے کی حمایت کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے عوام دھرنوں کی وجہ سے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اگر مزید ان کو محصور ہونا پڑا تو عوام خود ہی عمران خان کو اسلام آباد سے باہر نکال پھینکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے اندر جاری آپریشن کا مقصد دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں کی تمام سفارشات پر عمل ہو چکا ہے اور وزیر اعظم کی تقریر سے واضح پیغام ملتا ہے کہ ملک کی نمائندہ حکومت خود اپنے معاملات حل کرے گی ۔ایم کیو ایم مقصد سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :