سیلاب کے باعث منگلا اور تربیلا میں 2000 میگاواٹ کا شارٹ فال ہے ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا ،عابد شیر علی

جمعہ 19 ستمبر 2014 17:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سیلاب کے باعث منگلا اور تربیلا میں 2000 میگاواٹ کا شارٹ فال ہے جس کی وجہ سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے‘ سکولوں کو جلد ہی خالی کروالیں گے دھرنو ں سے تعلیم میں خلل پڑنے پر افسوس ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منگلا اور تربیلہ میں مجموعی طور پر دو ہزار میگاواٹ کا شارٹ فال ہے جس کی وجہ سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے۔

دھرنوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دھرنے کے خلاف پارلیمان نے اپنا فیصلہ دیدیاہے اور پارلیمنٹ کے اندر وزیراعظم کی تقریر سے واضح ہوچکا ہے کہ جمہوریت کے خلاف تمام طاقتوں کو نیست و نابود ہونا پڑے گا انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کے سکول دھرنوں کی وجہ سے متاثر ہورہے ہیں بچوں کی تعلیم ضائع ہونے پر افسوس ہے حکومت جلد ان سکولوں کو پولیس سے خالی کروالے گی۔

متعلقہ عنوان :