وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے لئے پشاور ہائیکورٹ سے لارجر بینچ کی تشکیل کی استدعا

جمعہ 19 ستمبر 2014 17:05

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے لئے پشاور ہائیکورٹ سے لارجر بینچ کی تشکیل کی استدعا کی گئی ہے جمعے کے روز جسٹس نثار حسین نے مقدمہ جسٹس قیصر رشید خان کی عدالت میں منتقل کرنے سے معذرت کی اور درخواست گزار شاہد اورکزئی سے کہاکہ مقدمے کی منتقلی کا اختیار فقط چیف جسٹس کے پاس ہے درخواست گزار نے کہاکہ چیف جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل تو خود مدعا علیہ ہے جس نے وزیر اعظم کی درپردہ مداخلت پر زیر سماعت مقدمہ قتل متعلقہ عدالت سے بلاوجہ اپنی عدالت میں منتقل کیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے کہاکہ انتقال مقدمہ توہین عدالت ہے لیکن یہ توہین جسٹس قیصر رشید کی عدالت میں ہوئی اور کسی دوسرے سنگل بینچ کو اسکی سماعت کا اختیار نہیں جسٹس نثار حسین نے کہا کہ مقدمے کی منتقلی کے لئے چیف جسٹس کو ہی درخواست دینی ہوگی اس لئے وہ سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر رہے ہیں بڑے بینچ کی تشکیل کی درخواست میں کہا گیا کہ چیف جسٹس دوران مقدمہ اپنے منصب پر برقرار نہیں رہ سکتے کیونکہ انکی جانب سے مسلسل مداخلت کا خدشہ ہے۔