اسلام آباد میں جاری پی ٹی آئی کے دھرنے میں بہترین خدمات انجام دینے پر تحریک انصاف کی دو خواتین اراکین اسمبلی کو دوبارہ عہدے دے دیئے گئے

جمعہ 19 ستمبر 2014 17:03

اسلام آباد میں جاری پی ٹی آئی کے دھرنے میں بہترین خدمات انجام دینے پر ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) اسلام آباد میں جاری پی ٹی آئی کے دھرنے میں بہترین خدمات انجام دینے پر تحریک انصاف کی دو خواتین اراکین اسمبلی کو دوبارہ عہدے دے دیئے گئے۔ زرین ریاض زراعت جبکہ نگینہ خان محکمہ قانون کی پارلیمانی سیکرٹری مقررکردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی خیبر پختونخوا نے دونوں خواتین اراکین اسمبلی کے پارلیمانی سیکرٹری بننے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ ایڈمنسٹریشن کے کیبنٹ ونگ سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق خاتون رکن صوبائی اسمبلی نگینہ خان کو محکمہ قانون کے لئے پارلیمانی سیکرٹری تعینات کردیا ہے اسی طرح پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے زرین ریاض کو پارلیمانی سیکرٹری برائے محکمہ زراعت تعینات کردیا گیا ہے ۔