پنجاب میں بھی مرسوں مرسوں پنجاب نہ ڈےسوں کانعرہ گونجنےلگا

جمعہ 19 ستمبر 2014 16:31

پنجاب میں بھی مرسوں مرسوں پنجاب نہ ڈےسوں کانعرہ گونجنےلگا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہيں کہ جلد پنجاب میں بھی مرسوں مرسوں پنجاب نہ ڈے سوں کا نعرہ گونجے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس میں پارٹی قیادت سے ملاقات میں کیا۔ بلاول ہاؤس لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب اور لاہور کی قیادت نے بلاول بھٹو سے ناشتے پر ملاقات کی، جس ميں سیلاب زدہ علاقوں کی صورت حال اور متاثرین کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پنجاب میں پیپلز پارٹی کو دوبارہ فعال کرنے کیلیئے بلاول بھٹو نے مرسوں مرسوں پنجاب نہ ڈے سوں کا نعرہ بلند کروا دیا۔

سیلاب زدگان کی مدد کے حوالے سے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے متاثرین کی امداد کیلیئے سامان کے پانچ سو ٹرک بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سیلاب زدہ علاقوں کے دورہ کیلیئے ملتان روانہ ہو گئے ہیں، جب کہ سیلاب متاثرین کیلیئے بلاول ہاؤس سے آج پانچ امدادی ٹرک روانہ کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :