سوات کی طالبہ کو امن گولڈ میڈل سے نوازا گیا

جمعہ 19 ستمبر 2014 16:22

سوات کی طالبہ کو امن گولڈ میڈل سے نوازا گیا

سوات (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر 2014ء) سوات سے تعلق رکھنے والی طالبہ کو ان کی بہتر خدمات پر اسلام آباد میں گولڈ میڈل دیاگیا، پیمان نامی غیر سرکاری ادارے نے اپنے سالانہ پروگرام میں سوات سیدو شریف سے تعلق رکھنے والی چودویں جماعت کی طالبہ نیلم ابرار چٹان کو مسلسل تین سالوں سے آمن برائے نئی نسل کی اہمیت اور کردار کے حوالے سے جدوجہد کرنے پر گولڈ میڈل سے نوازا،

اس سلسلے میں اسلام آباد سرینا ہوٹل میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں نیلم ابرار چٹان کو قومی اسمبلی کی خاتون رکن شائستہ نے گولڈ میڈل دیا، پروگرام میں قومی اسمبلی کے دیگر ارکان ، فلاح وبہبود کے ملکی و غیر ملکی نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر نیلم ابرار چٹان نے کہا کہ میں نے ’’امن برائے نئی نسل ‘‘ کو اپنا مشن بنارکھا ہے اور اس کے لئے اپنی زندگی وقف کررکھی ہے اور اس سلسلے میں مزید جدوجہد کرونگی ،

انہوں نے کہاکہ محنت اور مسلسل جددجہد سے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے اور اس وقت ہمارے آنے والے نسلوں کے لئے ایک پرامن فضا بنا نا ہماری ذمہ داری ہے انہوں نے اس موقع پر پیمان اور دیگرا داروں کی طرف سے حوصلہ افزائی اور گولڈمیڈل پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :