مفتی شاکر اللہ نے پولیس اور رینجرزپر حملے کی منصوبہ بندی کرلی

جمعہ 19 ستمبر 2014 16:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) حساس اداروں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مفتی شاکر اللہ نے پولیس اور رینجرز پر حملے کی منصوبہ بندی کرلی ہے ۔مفتی شاکر اللہ پولیس ،رینجرز اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنا سکتاہے ۔

(جاری ہے)

حساس ادارے کی رپورٹ کے مطابق مفتی شاکر اللہ ایس ایس پی چوہدری اسلم پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چوہدری اسلم پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرنے والے افسران پر حملے ہوسکتے ہیں ۔واضح رہے کہ سیکورٹی اداروں نے ایک کارروائی کے دوران مفتی شاکر اللہ کو کراچی کے علاقے بلدیہ سے گرفتار کیا تھا جبکہ اسے 4ستمبر کو کراچی جیل سے رہا کردیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :