صدر اوباما کی طرف سے اہم عہدوں پر نامزدگیوں کا اعلان

جمعہ 19 ستمبر 2014 16:01

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء)امریکہ کے صدر براک اوباما نے متعدد اہم انتظامی عہدوں پر تعیناتی کے لیے نامزدگیوں کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ان عہدوں کے لیے جن شخصیات کو نامزد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ان میں محکمہ خارجہ میں اہم تعیناتیوں کے علاوہ دیگر انتظامی عہدے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

الیسن بیک کو وفاقی مصالحتی سروسز کے ڈائریکٹر، ایرک لیو کو کارپوریشن فار نیشنل کمیونٹی سروسز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا رکن، برائن جیمز ایگن کو محکمہ خارجہ کے قانونی مشیر، ڈالاس ٹونسیجر کو فارم کریڈٹ ایڈمنسٹریشن بورڈ کا رکن، ماریا اکاوسٹی کو سفیر برائے میکسکیو اسٹیٹس اور رچرڈ راہول ورما کو بھارت کا سفیر نامزد کیا جانا شامل ہے۔

مزید برآں صدر اوباما ڈیوڈ ابنی کو صدر کی ایکسپورٹ کونسل کا ممبر نامزد کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ”مجھے خوشی ہے کہ ملک کے لیے ایک اہم وقت میں ان قابل لوگوں نے امریکی عوام کی خدمت کا فیصلہ کیا۔ میں ان لوگوں کے ساتھ آنے والے مہینوں اور سالوں میں کام کرنے کا منتظر ہوں۔