مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں عثمان آبا د،یوسف آباد ،نوے کلے ،لطیف آباد اور ملحقہ علاقوں میں کرفیو نافذ ،سیکورٹی فورسز کا گھر گھر سرچ اپریشن ،کرفیو کے نفاذ کے اعلانات مساجد اور لاؤڈ سپیکرز سے ہوتے رہے

جمعہ 19 ستمبر 2014 15:55

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء)مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں عثمان آبا د،یوسف آباد ،نوے کلے ،لطیف آباد اور ملحقہ علاقوں میں کرفیو نافذ ،سیکورٹی فورسز کا گھر گھر سرچ اپریشن ،کرفیو کے نفاذ کے اعلانات مساجد اور لاؤڈ سپیکرز سے ہوتے رہے ،لوگو ں کو فجر کے نماز باجماعت ادا کرنے سے روک دیا گیا ،نمازی فجر کے نما ز گھروں میں اداکرنے پر مجبور ،علاقے میں تمام نجی وسرکاری تعلیمی ادارے بندرہے ،سکول جانے طالب العلموں ،سرکاری نوکر پیشہ افراد اور صحافیوں کو ڈیوٹی جانے سے روک دیا گیا ،کرفیو کے اچانک نفاذ کی وجہ سے دودھ فروشوں ،سبزی فروشوں اور تندور چیوں کے لاکھوں روپے کا مالی نقصان ،کئی گھروں میں اچانک کرفیو کے نفاذ سے گھر کے چولہے گرم نہ ہوسکیں ،عوام کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا ،گھر گھر سرچ اپریشن میں گھروں سے غیر قانونی اسلحہ اور کارتو س برآمد ،تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں عثمان آباد ،یوسف آباد ،لطیف آباد اور نوے کلے میں علی اصبح سیکورٹی فورسز نے اچانک کرفیو نافذ کردی کرفیو کے نفاذ کے اعلانات مقامی مساجد اور سیکورٹی فورسز کے لاؤڈ سپیکرز سے ہوتے رہے جس میں لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایا ت جاری کردی گئی صبح جب لوگ نماز فجر کی آدائیگی کے لئے مقامی مساجد کے لئے گھروں سے نکلے تو سیکورٹی فورسز نے لوگوں کو نماز فجر باجماعت اداکرنے سے روک دیا اور لوگ نماز فجر باجماعت آدا کئے بغیر گھروں کو واپس لوٹ گئے ادھر سکول جانے والے طلبہ ،طالبات ،سرکاری ونجی نوکر پیشہ افراد اور صحافیوں کو بھی اپنے اپنے ڈیوٹیوں پر جانے سے روک دیا گیاعلاقے میں موجود تمام نجی وسرکاری تعلمی ادارے اور دیگر ادارے بند رہے کرفیوں کے اچانک نفاذ کی وجہ سے اگر ایک طرف مقامی آبادی کو ضروریات زندگی کے حصول میں ناکامی کا سامنا کرناپڑا وہی دودھ ،سبزی فروشوں ،تندروچیوں کے لاکھوں روپے کے اشیائے خوردونوش ضائع ہوگئے اور دودھ اور سبزی بروقت نہ ملنے کی وجہ سے کئی گھروں کے چولہے ٹھنڈ پڑگئے زرائع کے مطابق سرچ اپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے کئی گھروں سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔