لاہورہائیکورٹ نے عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاریوں اور نظربندیوں کیخلاف دائر درخواست پر ہوم سیکرٹری پنجاب کو فوری طلب کرلیا

جمعہ 19 ستمبر 2014 15:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) لاہورہائیکورٹ نے عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاریاں اور نظربندیوں کیخلاف دائر درخواست پر ہوم سیکرٹری پنجاب کو فوری طلب کرلیا لاہورہائیکورٹ کے جسٹس قاسم کے روبرو درخواست گزرا کے وکیل نے بتایاکہ عدالتی حکم کے باوجود ہوم سیکرٹری پنجاب نے عوامی تحریک کے کارکنوں کی نظر بندیوں اور گرفتاریوں سے متعلق کوئی اقدامات نہیں کیے اور نہ ہی درخواست گزار وں کا موقف سنا دوران سماعت بتایاگیا کہ ہوم سیکرٹری کو جواب داخل کرنے کے لیے مہلت دی جائے عدالت نے سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ہوم سیکرٹری پنجاب نے عدالتی حکم کی تعمیل نہیں عدالت نے فوری ہوم سیکرٹری پنجاب کو طلب کرلیا اور کہاکہ پیش نہ ہونے کی صورت کی انہیں گرفتار کرلیاجائے۔

متعلقہ عنوان :