ایرانی فورسز کی جانب سے پا کستا نی سرحدی حدود کی خلا ف ورزی

جمعہ 19 ستمبر 2014 15:52

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) ایرانی فورسز کی جانب سے فا ئر کیے گئے دو مارٹر گولے پاکستانی سرحد کے اندر گرے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز پنجگور کے قریب ایرانی فورسز نے پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو مارٹر گولے داغے جو کرکلری اور جیرک پوسٹ کے درمیان گرے تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ایرانی فورسز کی فائرنگ کے جواب میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بھی بھر پور کارروائی کی