فیصل آباد میں مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے شعیب ادریس جیل سے رہا

جمعہ 19 ستمبر 2014 15:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تین لاکھ کے مچلکوں کے عوض مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے شعیب ادریس کو ضمانت پر رہا کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیگی ایم پی اے شعیب ادریس نے فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہفتہ قبل ضمان کی درخواست دی تھی اور ایک ہفتے تک جیل کی ہوا کھانے کے بعد جمعہ کے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے تین لاکھ روپے کے مچلکوں کو جمع کرانے کا حکم دیا جو کہ مچلکے جمع کرانے کے بعد شعیب ادریس کو جیل سے رہا کر دیا گیا ۔واضح رہے کہ شعیب ادریس پر تین ہفتے قبل تھانہ پر حملہ اور ملازمین پر تشدد کے بعد ساتھیوں کو رہا کے الزام میں گرفتار کیا تھا

متعلقہ عنوان :