سی آئی اے کو بیک وقت داعش کو تربیت دینے اور گروپ کے خلاف لڑنے کی عجیب صورت حال کا سامنا ہے، سابق سی آئی اے کنٹریکٹر

جمعہ 19 ستمبر 2014 15:52

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) امریکی خفیہ ادارے کے ایک سابق کنٹریکٹرے سٹیون ڈی کے لئے انکشاف کیا ہے کہ سی آئی اے بیک وقت داعش کو تربیت بھی دے رہی ہے اور اس کے خلاف لڑ بھی ہی ہے ۔غیر ملکی خبررساں اداے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سی آئی اے کو صدر باراک اوباما کے شام میں باغیوں کو تربیت فراہم کرنے کے منصوبے کے تحت عجیب صورت حال کا سامنا ہے کیونکہ اس منصوبے کے تحت سی آئی اے کو داعش کو شامی حکومتی فورسز کے خلاف تربیت فراہم کرنے کے ستاھ ساتھ اسی گروپ کے خلاف لڑنا بھی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی آئی اے نے بھی اس ٹاسک کو خوشدلی سے قبول کر لیا ہے اور وہ اردن میں ان باغیوں کو تربیت دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی آئی اے کو ایک طرف جہاد اردن میں ان باغیوں کو تربیت دینے کا کہاگیا ہے انہیں شام میں ان باغیوں کے خلاف لڑنے کا بھی کہا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب قوی امکان ہے کہ سی آئی اے کو جب شام میں ان باغیوں کے خلاف لڑنے کا کہہ دیا گیا ہے تو وہ اردن میں بھی ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے گی ۔انہوں نے کہا کہ2012 ء میں داعش کے جن کارکنوں کو اردن میں تربیت دی گئی انہوں نے شامی حکومت کو نہ صرف عدم استحکام سے دو چار کیا بلکہ ملک کے بڑے شمالی حصے پر قبضہ بھی کر لیا

متعلقہ عنوان :