چند سو افراد پر مشتمل دھرنے نے پاکستان کا دنیا بھر میں تماشا بنا دیا، نواز شریف
جمعہ 19 ستمبر 2014 15:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر 2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ میں پارلیمنٹ کے ایک ایک رکن کا شکرگزار ہوں، منتخب ایوان نے احتجاجی سیاست کرنے والوں کو بےنقاب کر دیا، چند سو افراد کی لشکر کشی اور دھرنے نے دنیا میں ملک کا تماشا لگا دیا ہے۔ سپیکرسردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہونیوالے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ 35پنکچر کی خودساختہ اورمتنازع کہانی لائی گئی، اُن حلقوں میں سے صرف 15کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ دیگر 20حلقے دوسرے صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں ، اُن میں سے صرف 12حلقے مسلم لیگ ن حاصل کرسکی ۔
اُنہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے صرف 20حلقوں میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کو چیلنج کیا اور اگر یہ بیس نشستیں چلی بھی جاتی توبھی مسلم لیگ ن کو فرق نہیں پڑتا، لیکن دھرنادینے والوں کو بے نقاب کرنے پر شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے تحریری معاہدوں اور ضمانتوں کی خلاف ورزی کی ۔(جاری ہے)
وزیراعظم کاکہناتھاکہ بیشتر مطالبات مان لیے ، اصلاحات کیلئے کمیٹی تشکیل دے چکے ہیں اور دھاندلی کی تحقیقات کے لیے بھی 10مئی سے سپریم کورٹ کو ایک درخواست کرچکے ہیں کہ کمیشن بناکر تحقیقات کرالیں ۔
نواز شریف نے کہاکہ آج چین کے وزیراعظم خطے کے دورے پر ہیں لیکن ڈیڑھ فرلانگ پر موجود لوگوں کی وجہ سے پاکستانی قوم اپنے دوست ملک کے صدر کی میزبانی سے مرحوم رہی ، سوال صرف 35ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کانہیں بلکہ بین الاقوامی دنیا کو ملنے والے پیغام کاہے ۔اُنہوں نے کہاکہ ایک ایسے موقع پر دھرنے شروع کیے گئے جب ہماری فوج حالت جنگ میں ہے اور فوج کی قربانیوں کی کوریج کی بجائے میڈیا پر دھرنے چھائے رہے ، وہ مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو سلام پیش کرے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.