پنجاب میں مزید 2افراد ڈینگی کا شکار، تعداد 67ہوگئی

جمعہ 19 ستمبر 2014 14:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) پنجاب میں مزید دو افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص کے بعد صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 67تک پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

میو ہسپتال لاہور میں راوی ٹاون کا رہائشی 17سالہ ساجد اور ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں 33سالہ مبشر میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ذرائع محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی وائرس ستمبر کے آخری ہفتے میں پھیلنے کا خدشہ ہے تاہم لوگ گھروں اور دفاتر کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔رواں برس صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 67تک پہنچ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :