سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کردار گلو بٹ نے اپنی نظر بندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

جمعہ 19 ستمبر 2014 14:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ میں ملوث ملزم گلو بٹ نے اپنی نظر بندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔ہوم ڈیپارٹمنٹ نے گلو بٹ کو دہشت گردوں کا ساتھی قرار دیتے ہوئے نظر بندی میں توسیع کی تھی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز گلو بٹ کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا ،مگر عدالت کے حکم کے بعد پنجاب حکومت نے نظر بند کر دیا ۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ نظر بندی کالعدم قرار دے کر رہا کرنے کے احکامات صادر کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :