پی سی بی کا مشکوک باوٴلنگ ایکشن کے حامل باوٴلرز کا پتہ لگانے کیلئے خصوصی سافٹ ویئر درآمد کرنے کا فیصلہ

جمعہ 19 ستمبر 2014 14:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے مشکوک باوٴلنگ ایکشن کے حامل باوٴلرز کا پتہ لگانے کیلئے ایک خصوصی سافٹ ویئر درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ بتایاگیاہے کہ پی سی بی نے آسٹریلیا سے ایک خصوصی سافٹ ویئر درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سافٹ ویئر کی مدد سے ان باوٴلرز کا پتہ چلایا جاسکے گا جو آئی سی سی کی جانب سے کہنی کے 15 ڈگری کے زاویے تک جھکاوٴ کی سطح کی خلاف ورزی کریں گے۔

22 ہائی اسپیڈ کیمروں اور سافٹ ویئرز کے ساتھ لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قائم کی گئی بائیو مکینکس لیب کے ساتھ ساتھ مشکوک باوٴلنگ ایکشن کے حامل باوٴلرز کا پتہ چلانے میں مددملے گی۔آسٹریلیاسے جوسافٹ ویئرمنگوایاجائے گااس سافٹ ویئر میں ایک رسٹ اسکینر (جسے باوٴلر کی کلائی پر لگایا جائے گا)، کمپیوٹر سافٹ ویئر اور کمیرے شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :