پاکستان ریلوے فٹبال ٹیم پی ایف ایف پریمیر فٹبال لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریگی، شیخ محمد انور

جمعہ 19 ستمبر 2014 14:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) پاکستان ریلوے فٹ بال ٹیم کے منیجر شیخ محمد انور نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کی ٹیم گیارہویں پی ایف ایف پریمیر فٹ بال لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریگی، انہوں نے کہا کہ لیگ کل ہفتہ سے ملک بھر میں شروع ہوگی جس کے میچز اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں کھیلے جائینگے۔ لیگ میں ملک بھر سے 12ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

جن میں دفاعی چمپئن کے آر ایل، کراچی الیکٹرک، پاکستان واپڈا، پاکستان ایئر فورس، پاکستان آرمی، پی آئی اے، مسلم کلب چمن، کے پی ٹی، نیشنل بینک آف پاکستان، چمن افغان ایف سی، پاکستان ریلوے اور بلوچ کلب کوئٹہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی ٹیم نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کی ہے اور امید ہے کہ لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

(جاری ہے)

شیخ انور نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی ٹیم اپنا پہلا میچ 22 ستمبر کو پاکستان آرمی کے خلاف جناح سٹیڈیم ، اسلام آباد میں کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ 26 ستمبر کو پاکستان واپڈا کے خلاف لاہور میں، تیسرا 30 ستمبر کو پاکستان ایئرفورس کے خلاف اسلام آباد میں، چوتھا میچ 13 اکتوبر کو نیشنل بینک آف پاکستان کے خلاف لاہور میں، پانچواں میچ 16 اکتوبر کوکے ای ایس سی کے خلاف لاہور میں، چھٹا میچ 19 اکتوبر کوکراچی پورٹ ٹرسٹ کیخلاف لاہور میں کھیلے گی۔

پاکستان ریلوے کی ٹیم کیکھلاڑیوں میں عقیل، عدنان شہزاد، آصف، کاشف، وسیم، نادر، ارسلان، لقمان، ظہیر، ناصر، واجد، عثمان ظفر، لطیف، عمر فاروق، علیم، کبریا، فرحان اللہ، عدنان سعید، فرحان، عمر خان، ثاقب، اویس ، عابد، شکیل، ذوالفقار، عمران، عثمان، خرم اور حسن شامل ہیں۔ جبکہ منیجرشیخ محمد انور، اسسٹنٹ منیجر سعید خان، کوچز محمد رشید اور محمد عارف ہونگے۔لیگ 10 جنوری تک جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :