خیبر ایجنسی، گرینڈ جرگہ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے پر اتفاق

جمعہ 19 ستمبر 2014 14:41

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں ہونے والے جرگہ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں امن و امان کی صورت حال سے متعلق گرینڈ جرگہ ہوا جس میں سکیورٹی فورسز کے اعلی احکام ،انتظامیہ اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی ۔جرگہ میں آپریشن ضرب عضب سے حاصل ہونے والی کامیابیوں سمیت علاقے میں پیدا ہونے والی صورت حال پر مشاورت کی گئی اور جرگہ نے فیصلہ کیا کہ علاقے میں شدت پسندوں کو کسی صورت پناہ نہیں دی جائے گی اور دہشت گردی کا قلعہ قمع کرنے کے لئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائیگا

متعلقہ عنوان :