پنجاب پولیس کو وفاق میں تعینات کر کے آئین کے آرٹیکل 1 کی خلاف ورزی کی گئی ، بابر اعوان

جمعہ 19 ستمبر 2014 14:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) پیپلز پارٹی کے سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 1 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسلام آباد میں پنجاب پولیس کو تعینات کیا ہے ۔اسلام آباد کے 26 سکولوں میں پولیس کو ٹھہرایا ہے جس کی وجہ سے بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہو رہا ہے ۔موجودہ نظام جمہوریت کو نہیں تین لوگوں کو بچا رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پنجاب پولیس کو وفاق میں تعینات کر کے آئین کے آرٹیکل 1 کی خلاف ورزی کی ہے ۔پنجاب پولیس اگر اتنی بہادر ہے تو اس کو فاٹا میں تعینات کیا جائے ۔وہاں زیادہ حالات خراب ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے 26 سکولوں میں پولیس بڑی ہوئی جس کی وجہ سے بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہو رہا ہے جو کہ ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے کہ وہ تعلیم حاصل کرے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ موجودہ نظام جمہوریت کو نہیں بلکہ تین لوگوں کو بچا رہا ہے ۔آج پارلیمنٹ میں وہ لوگ لیکچر دے رہے ہیں جو کل تک مشرف کے مشیر تھے۔ 20 فیصد سیلاب قدرتی اور80 فیصد جاگیرداروں اور وڈیروں کی وجہ سے آیا۔یہ کیسا سیلاب ہے کہ جس نے کسی جاگیر داروں کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھا اور صرف غریبوں کے جھونپڑوں کو اڑا کر لے گیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایک کمیشن بنایا جائے اور سیلاب کی وجوہات پر تحقیقات کرے اور2010 کے کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد کیا جائے جس کی سربراہی جسٹس منصور علی شاہ کی ہے۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس میں صرف دو یا تین لوگوں کو بچانے کے لئے بولایا گیا ہے اس اجلاس میں عوامی مسائل پر کوئی نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی وقفہ سوالات کے بعد کوئی وقت تعین کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ آئین کی توہین کی مرتکب ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :