کندھ کوٹ ،سیلابی پانی دیہاتوں میں داخل ،متعدد بچے گیسٹرو کا شکار

جمعہ 19 ستمبر 2014 14:28

کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) کندھ کوٹ کے کچے میں سیلابی پانی مزید چار دیہاتوں میں داخل ہوگیا ہے ، جبکہ پانی دیہاتوں میں کھڑا ہونے کے باعث پچاس سے زائد بچے گیسٹرو ،جلداور دیگر بیماریوں میں مبتلاء ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب سے آنے والا سیلابی ریلا کندھ کوٹ کے کچے کے مزید چار دیہاتوں میں داخل ہوگیا ہے جس سے لوگ ،پانی میں پھنس گئے ہیں ،اور ان کو نکالنے کے لئے ضلعی حکومت نے ابھی تک کوئی اقدامات نہیں اٹھائے ، دوسرے جانب ،ضلعی حکومت کی جانب سے لگائی گئی خیمہ بستی میں ابھی تک کھانے پینے کی اشیاء اور پانی بھی میسر نہیں ہے ،اور نہ ہی میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں۔

سہولیات نہ ہونے کے باعث کچے کے لوگ ریلیف کیمپوں میں آنے کے لئے تیار ہی نہیں ہیں۔ کچے کے لوگ بے بسی کے عالم میں پانی میں ہی زندگی بسر کر رہے ہیں اور کچے میں پانی کھڑا ہونے کے باعث پچاس سے زائد بچے گیسٹرو اور جلد کی بیماریوں میں مبتلاء ہوگئے ہیں اور ان کے علاج کے لئے ڈاکٹروں کی ٹیم نہیں پہنچ سکی ہے ،جس سے مزید بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ شدید مشکلات میں پھنسے ہوئے سیلاب متاثرین کے پاس کھانے پینے کی اشیاء کی قلت ہوگئی ہے جبکہ سکولوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث بچوں کی تعلیم بھی متاثر ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :