نیب کا جعلی دستاویزات جانچنے کیلئے فارنسک لیبارٹریاں بنانے کا فیصلہ

جمعہ 19 ستمبر 2014 14:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ” نیب“ حکام نے کیسوں کی خفیہ معلومات کو منظر عام سے محفوظ رکھنے اور دستاویزات کی کامیابی کی شرح کو بہتر کرنے کیلیے بیرونی ممالک کے تعاون سے فارنسک لیبارٹریاں بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے جعلی دستخط اور دستاویزات جانچنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

نیب حکام نے وفاقی و صوبائی محکموں سے کرپشن کے خاتمے اور مختلف محکموں کے دستاویزات و ریکارڈ کو محفوظ رکھنے کیلیے فارنسک لیبارٹریاں بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے جعلی دستخط اور دستاویزات کو جانچنے میں مدد ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے نیب کی انتظامیہ کو سرکاری و نیم سرکاری محکموں کے دستاویزات اور بینکوں کے حوالے سے دستخط کی جانچ پڑتال کیلیے مختلف لیبارٹریوں سے جانچ پڑتال کروانا پڑتی تھی لیکن اس میں بھی دستاویزات کی جانچ پڑتال کا نظام خفیہ تھا لیکن اب محکمہ نیب کی مختلف اضلاع میں اپنی فارنسک لیبارٹریاں بن جانے کے بعد دستاویزات، ریکارڈ اور دستخط کی جانچ پڑتال نہ صرف آسانی کے ساتھ ہو سکے گی بلکہ اس سارے نظام کو مزید خفیہ اور محفوظ بھی رکھا جائے گا جس کے مستقبل میں خاطر خواہ نتائج سامنے آئینگے۔

متعلقہ عنوان :