ملک بھر میں کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد

جمعہ 19 ستمبر 2014 14:26

ملک بھر میں کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد

حیدرآباد ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) ملک بھر میں کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب سمیت دوسرے صوبوں کو بھی اس بارے میں احکامات جاری کئے ہیں جس میں عید کے موقع پر ایسی تنظیمیں جنہیں کالعدم قرار دیا گیا ہے‘ پر جانوروں کی کھالوں اور چندہ جمع کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔

(جاری ہے)

خلاف ورزی پر کارروائی کرنے اور ان کی مانیٹرنگ کرنے کا بھی حکم دیاگیا ہے۔ پنجاب حکومت نے بھی اس بارے میں سرگودھا سمیت دیگر اضلاع کی پولیس انتظامیہ کو احکامات جاری کردئیے ہیں