پنجاب بھر میں غیر ملکی باشندوں کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دے دیا گیا

جمعہ 19 ستمبر 2014 14:23

حیدرآباد ٹاؤن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) پنجاب بھر میں غیر ملکی باشندوں کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دے دیا گیا‘ وزارت داخلہ نے ملکی حالات اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں اور ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کی سکیورٹی کو مزید سخت اور موثر بنانے کے احکامات دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکیوں کو کسی بھی نقل و حمل سے قبل پولیس کو آگاہ کرنے کا بھی کہا گیا ہے تاکہ سکیورٹی کیلئے ان کیساتھ پولیس اہلکاروں کو مامور کیا جاسکے اور غیر ضروری سفر سے بھی اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :